زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری جشن بہاراں کا ابتدائی مرحلہ

فیصل آباد 7 2 مارچ(زرعی میڈیا ڈاٹ کام )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری جشن بہاراں کا ابتدائی مرحلہ آل پاکستان گرے ہاؤنڈز ٹریک ریس کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ شکاری کتے اپنے گروپس میں شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر نور الاسلام خان تھے۔