غذائی اجناس و مصنوعات کی برآمدات میں 9.22 فیصد اضافہ

پير 25 مارچ 2013

غذائی اجناس اور مصنوعات
غذائی اجناس اور مصنوعات

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی 2012 تا فروری 2013 کے دوران غذائی اجناس اور مصنوعات کی برآمدات میں 9.22 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے 8 ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 2.963 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی ملکی برآمدات کا حجم 2.713 ارب ڈالر تھا۔ بین الاقوامی منڈیوں میں غذائی اجناس اور مصنوعات کی طلب میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے جس سے ملکی برآمدات پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔۔ذرائع, ایکسپریسس

Published:  Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More