تاریخ: 21مارچ 2013

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: پنجاب لائیوسٹاک ایڈوائرزری فورم کااجلاس یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ہواجس میں ڈاکٹرافتخارعلی ڈپٹی سیکرٹری(ٹیکنیکل)، پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیرپاشاوائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور،ڈاکٹرارشدشاد پنجاب لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، ڈاکٹرغلام محی الدین ڈائریکٹرلائیوسٹاک فارمز، ڈاکٹرعبدالحمیدقصوری ڈائریکٹربریڈامپروومنٹ، ڈاکٹرمحمدصادق گل ڈپٹی ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن کے علاوہ یونیورسٹی کے شعبہ نیوٹریشن کے ماہرین لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران اورپرائیویٹ سیکٹرکے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پریزینٹیشن دیتے ہوئے کرنل ڈاکٹرارشدشاد پی ایل ڈی ڈی بی نے جانوروں کے لیے فیڈ(Feed)اوراس کے متعلقہ مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔