بھارت نے 3 ماہ میں پاکستا ن سے4 کروڑ ڈالر کی چینی درآمد کی

sugar_1077233fکراچی:  بھارت نے 3 ماہ کے دوران پاکستان سے 4کروڑ42لاکھ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کی-
بھارتی وزیر خوراک نے لوک سبھا کو بتایا کہ ملک میں چینی کی طلب میں اضافے کے باعث بھارتی تاجر پاکستان سے بڑی مقدار میں چینی درآمد کر رہے ہیں۔ اکتوبر سے دسمبر 2012 کے دوران تاجروں نے پاکستان سے ایک ہزار 425 ٹن چینی درآمد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی تاجر اوپن جنرل لائسنس کے تحت پاکستان سمیت کسی بھی ملک سے درآمد کے معاملے میں خودمختار ہیں، تاہم چینی کی درآمد پر دس فیصد ڈیوٹی عائد ہے، بھارت میں چینی کی کھپت 2کروڑ20 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔(این این آئی)
Sugar, Pakistan Commodities
Published:  Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More