کپاس کے بیج کو رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ

(Cotton Whiteflies)کپاس کے بیج کو رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ
(Cotton Whiteflies)کپاس کے بیج کو رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ
ہفتہ 13 مارچ 2013

لاہور: (زرعی میڈیا ڈاٹ کام) محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کپاس کے کاشتکار کپاس کے بیج کو رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ کے لئے زہر لگا کر کاشت کریں جس سے کپاس کی فصل 35دن تک سفید مکھی بشمول دوسرے رس چوسنے والے کیڑوں سے محفوظ رہتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کاشتکار بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔ کھالوں، کھیتوں کی وٹوں اور کاشتہ فصلات کے اندر موجود تمام جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں۔ کپاس پر سفید مکھی کے حیاتیاتی انسداد کے لئے بہاریہ فصلات میں کرائی سوپرلا کے کارڈز لگائیں نیز زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی زہریں سپرے کریں جو سفید مکھی کے تدارک کے لئے موثر اور مفید کیڑوں کے لئے محفوظ ہوں۔

21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور

نظامت زرعی اطلاعات پنجابPh.042-9200731, 9200729, Fax No.042/9202911 E.mail:ziratnama@hotmail.com
Agriculture in Pakistan, Cotton
****

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More