لائل پور لٹریچر و کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

فیصل آباد 08مارچ : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری پانچ روزہ لائل پور لٹریچر و کلچرل فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا۔ چار سے 8مارچ تک منعقدہونے والے فیسٹیول میں 200سے زائد نوجوان فنکاروں‘ گلوکاروں‘ ڈبیٹرز‘ غزل‘ نظم اور بیت بازی مقابلوں کے شرکاء نے اپنی مہارتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

