کھجور کے باغبان زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ رکھیں ،زرعی ماہرین

کھجور
کھجور

لاہور: اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نر پھول اچھی طرح خشک ہو جائیں توانہیں شیشے کے جار میں محفوظ کرنے کے بعد کھجور کی زر پاشی کیلئے استعمال کیاجائے ۔

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طور پر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ نر کھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نر زردانے اور2حصے آٹاملا لیاجائے تو ایک نر کھجور سے 40سے 50 تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جا سکتی ہے جس سے کھجور کی شاندار فصل کا حصول بھی یقینی ہو جاتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار وباغبان اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے عملہ سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔(اے پی پی)
Agriculture in Pakistan
Published:  Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More