سورج مکھی کی کماد اور کپاس کے ساتھ مخلوط کاشت کی سفارش

جمعـء 8 مارچ 2013

 سورج مکھی
سورج مکھی

لاہور:سورج مکھی کی کماد اور اگیتی بی ٹی کپاس کے ساتھ مخلوط کاشت کے بھی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں ، پاکستان آئل اینڈ سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سورج مکھی کی مخلوط کاشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں ۔

بورڈ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتا یا کہ سورج مکھی کی مخلوط کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے دوران گہرا ہل چلایا جانا اور متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے ۔
کاشتکار کاشت سے پہلے صرف سورج مکھی لگائیں جب وہ اگ آئے تو بی ٹی کپاس کے چوپے لگا دیئے جائیں ۔کماد میں ایک وٹ پر سورج مکھی اور دوسری وٹ پر کماد کاشت کی جائے ۔(اے پی پی)
Agriculture in Pakistan
Published:  Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More