جمعـء 8 مارچ 2013

فیصل آباد: آم کے درختوں پر بور آتے ہی ا س پر پھولوں کے جھلساؤ اور سفوفی پھپھوندی کا حملہ بڑھ جاتا ہے جس سے پھول متاثر اور درختوں پر پھل بھی بہت کم بنتا ہے ۔
آم کے پودوں پر بور نکلتے ہی محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے سفارش کر دہ زہروں کا سپرے یقینی بنایا جائے ۔
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھولوں کے جھلساؤ اور سفوفی پھپھوندی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کریں۔(اے پی پی)