بائیو گیس منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع 95 پلانٹس لگائے جائینگے

 

Biogas in Pakistan
Biogas in Pakistan

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے دیہاتی علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے جاری بائیوگیس کے پائلٹ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں 95 بائیو گیس پلانٹ لگائے جائیں گے اور ان سے دیہاتی علاقوں میں زمیندارکے گھروں،ڈیروں اور حویلیوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی ممکن ہو سکے گی،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کیلئے زمیندار کو پلانٹ کیلئے کنویں کی کھدائی خود کروانا ہوگی جبکہ دیگر اخراجات گورنمنٹ ادا کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ضلع گوجرانوالہ میں23. سیالکوٹ میں16،حافظ آباد میں14منڈی بہا ئوالدین میں20،گجرات12اور نارووال میں10بائیو گیس پلانٹ نصب ہونگے ۔دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویژنل انجینئر ایگریکلچر عبد المالک کے کہنا تھا کہ پراجیکٹ کیلئے فنڈز ان کے پاس موجود ہیں رواں مہینے میں ہی اس منصوبے پر کام شروع کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی ڈویژن بھر میں95بائیو گیس پلانٹس نصب کیے تھے اور رواں مالی سال میں اسی منصوبہ کے دوسرے مرحلے پر بھی کام شروع کر دیا ہے جبکہ ڈویژن بھر کے 20ٹیوب ویلوں کوبھی اپریل تک بائیو گیس سے چلایا جائے گا جس کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جارہی ہے ۔

Biogas in Pakistan
Courtesy: Duniya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More