کپاس کی کاشت

کپاس کی کاشت
کپاس کی کاشت

ہفتہ 2 مارچ 2013

لاہور:2013محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کپاس کے کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرکے پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اچھی پیداوار کے حصول کے لیے زرخیز میرا زمین مناسب ہے۔کھیت کا ہموار،زمین کا نرم اور بھربھرا ہونا ضروری ہے۔

کپاس کی بی ٹی اقسام علی اکبر703- کی کاشت یکم مارچ تا 15اپریل، نیلم121-یکم مارچ تا 30اپریل،ایف ایچ114-،سی آئی ایم598-، ستارہ009-،ستارہ008-اور اے ون یکم مارچ تا 15مئی،جبکہ ایم جی 6-یکم اپریل تا 15مئی،آئی ار3701-،علی اکبر802-، جی این ہائبرڈ2085-اور آئی ار15,1524-اپریل سے15مئی تک کاشت کی جا سکتی ہیں۔کپاس کے کاشتکار بی ٹی اقسام کا انتخاب زرعی ماہرین کے مشورے ، علاقے کی موزونیت، مقامی معلومات اورپچھلے سالوں کے تجربات کی روشنی میں کریں۔

بی ٹی اقسام کے ساتھ کم ازکم 10فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام کا بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہوسکے۔ترجمان کے مطابق کپاس کے کاشتکار شرح بیج 6تا 10کلوگرام فی ایکڑاگاؤ کے مطابق رکھیں۔ کاشتکار بوائی سے پہلے بیج کو مناسب کیڑے مار زہرلگائیں جس سے فصل ابتداء میں تقریباََایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے۔

***

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور

Ph.042-9200731, 9200729, Fax No.042/9202911 E.mail:ziratnama@hotmail.com

Cotton Cultivation

Agriculture in Pakistan

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More