پاکستان میں منہ کھرکی کوالٹی ویکسین کی تیاری کے لیے نیشنل ورکشاپ 9مارچ2013کومنعقدہوگی

تاریخ:2مارچ 2013

جانوروں کے مرض منہ کھرسے بچاؤ کے لیے کوالٹی ویکسین
جانوروں کے مرض منہ کھرسے بچاؤ کے لیے کوالٹی ویکسین

محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیرصدارت پاکستان میں جانوروں کے مرض منہ کھرسے بچاؤ کے لیے کوالٹی ویکسین تیارکرنے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روزہ نیشنل ورکشاپ کاانعقاد مورخہ9مارچ2013کوویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہورمیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اقوام متحدہ کے ادارے خوراک وزراعت (FAO)کے تعاون سے ایک پراجیکٹ ’’Progressive control of Foot & Mouth Disease in Pakistan(GCP/Pak/123/USA)‘‘

چلارہی ہے۔ پراجیکٹ انتظامیہ منہ کھرکی بیماری سے بچاؤ اورمناسب کنٹرول کے لیے ویکسین کی تیاری اوراس سے متعلقہ امورپربحث کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کااہتمام کررہی ہے جس میں مویشی پال حضرات، بریڈرزایسوسی ایشنز اورفارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان اوردیگرلائیوسٹاک سٹیک ہولڈرزشرکت کریں گے۔

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)
Livestock and Dairy Development
Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More