محکمہ لائیوسٹاک کے 19سینئرافسران کے ایڈوانس تربیتی کورس کا آغاز

محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ
محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ

تاریخ: 25فروری 2013

محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے 19سینئرافسران کے ایڈوانس تربیتی کورس کاآغاز آج مورخہ25فروری 2013سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہورمیں ہوگیاہے۔ چاردرجاتی سروس سٹرکچر کے تحت منعقدکردہ12ہفتوں کی اس ٹریننگ کے لیے نامزدہونے والے افسران ٹریننگ میں شامل ہوچکے ہیں۔تربیت حاصل کرنے کے بعد درج ذیل افسران گریڈ20میں ترقی پانے کے اہل ہوں گے۔ ان افسران میں ڈاکٹرمحمدنوازسعید،ڈاکٹراسرارحسین چوہدری،ڈاکٹرتسنیم اختر،ڈاکٹرعبدالرؤف، ڈاکٹرخالد محمودخان، ڈاکٹرقربان حسین، ڈاکٹرغلام محمدگِل، ڈاکٹرمحمداشرف، ڈاکٹراقبال احمد، ڈاکٹرعبدالرحمٰن، ڈاکٹرغلام حسین، ڈاکٹرمحمدیونس، ڈاکٹرمحمدشبیرشاہد، ڈاکٹرسجاداختر، ڈاکٹرامیراحمدخان نیازی، ڈاکٹرمحمدفاروق، ڈاکٹررشیداحمد، ڈاکٹرمحمداقبال اورڈاکٹرفیاض محمود شامل ہیں۔ اس ایڈوانس تربیتی کورس کے ذریعے افسران کومحکمے کے انتظامی امور،لیڈرشپ کی مہارتوں، فنانشل مینجمنٹ، پروفیشنل سکلزکی ٹریننگ دے کران کے ایڈوائزری کردار کو اجاگر کیا جاسکے گاجس سے محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

Livestock and Dairy Development

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More