کھیرا تیزابیت کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

پنجاب میں 4ہزار 305ایکڑ رقبہ پرموسم گرما کی انتہائی مفید سبزی کھیرے کی کاشت کی گئی
پنجاب میں 4ہزار 305ایکڑ رقبہ پرموسم گرما کی انتہائی مفید سبزی کھیرے کی کاشت کی گئی

اسلام آباد (اے پی پی)کھیرا موسم گرما کی انتہائی مفید سبزی ہے جس کا زیادہ تر استعمال سلاد کے طور پر کیا جاتا ہے ۔

اساسی اجزاء کی فراوانی کی وجہ سے کھیرا تیزابیت کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
گذشتہ مالی سال 2011-12ء کے دوران صوبہ پنجاب میں 4ہزار 305ایکڑ رقبہ پر کھیرے کی کاشت کی گئی جس سے 38ہزار 952ٹن پیداوار حاصل کی گئی صوبے میں کھیرے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 242من حاصل کی جا رہی ہے جس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔
زرعی ماہرین کے سفارش کردہ بیجوں کے استعمال اور فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے ان کی تجاویز پر عمل کر کے پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے-
Agriculture in Pakistan
Courtesy:Dunya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More