پاکستان کو آم و کینو کی برآمد کیلئے مغربی افریقہ کی منڈی مل گئی

روس وامریکا کے بعد مغربی افریقی ممالک کی منڈیو ں سے آرڈرز ملنا شروع ہو گئے برلن میں پھل وسبزیوں کی نمائش سے پاکستان کو25لاکھ یورو کے برآمدی آرڈرزملے،ایکسپورٹرز
روس وامریکا کے بعد مغربی افریقی ممالک کی منڈیو ں سے آرڈرز ملنا شروع ہو گئے برلن میں پھل وسبزیوں کی نمائش سے پاکستان کو25لاکھ یورو کے برآمدی آرڈرزملے،ایکسپورٹرز

کراچی ( آئی این پی)پاکستان کو مغربی افریقہ کی نئی منڈی مل گئی ہے ، بڑی تعداد میں آم اور کینو برآمد کیے جائیں گے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کےمطابق روس اور امریکا کی اہم منڈیوں کے بعد پاکستان کو مغربی افریقی ممالک کی منڈی سے بھی آرڈرز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان سے بڑی مقدار میں افریقی ممالک کے لیے پھل برآمد کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق برلن میں پھلوں اورسبزیوں کی نمائش سے پاکستان کو25لاکھ یورو کے برآمدی آرڈرز ملے ہیں، نمائش میں پاکستانی پویلین میں 40 ممالک کے 300ے زائد مندوب شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے معروف چین اسٹور نے پاکستانی آم کی درآمد میں خاص دلچسپی ظاہر کی ہے۔
Agriculture in Pakistan
Courtesy:Dunya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More