جانوروں کی نئی اقسام دریافت کرنے کا منصوبہ شروع

اتوار10 فروری
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اینیمل بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے شعبہ جات کے اشتراک سے مقامی نسل کی گائے

فیصل آباد (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اینیمل بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے شعبہ جات کے اشتراک سے مقامی نسل کی گائے ، بھینسوں ، بھیڑ بکریوں ، مرغیوں کی نئی اقسام دریافت کرنے اور پیداواریت کا عنصر پروان چڑھانےکا منصوبہ شروع کر دیا ۔

محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو جن متنوع موسمی و جغرافیائی وسائل سے نوازا ہے اس کے تناظر میں یہاں دنیا کی بہترین اقسام کے جانوروں کو پروان چڑھانے میں مدد لی جا سکتی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی مختلف النسل جانوروں کی خصوصیات جینیاتی ذرائع سے منتقل کر کے غذائی استحکام کے ساتھ مویشی پالنے والے بے زمین کسانوں کے ذرائع آمدن میں بھی اضافہ کیا جائے ۔
Courtesy:Dunya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More