بینگن کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کا آغاز کل سے کیا جائے :محکمہ زراعت
بینگن کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کا آغاز
Share
اتوار10 فروری
بینگن کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کا آغاز
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل اتوار10 فروری سے بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کر دیں کیونکہ اس عمل کیلئے یہ بہترین وقت ہےفیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل اتوار10 فروری سے بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کر دیں کیونکہ اس عمل کیلئے یہ بہترین وقت ہے ۔
محکمہ زراعت کے ڈویژنل ترجمان نے بتایا کہ پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعداد میں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتا ہے ۔
نرسری سے پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کو پانی لگا دیا جائے تاکہ زمین نرم ہوجائے ۔