جانوروں کی افزائش،پیداواراورسیمن پروڈکشن کی اہمیت پرمیٹنگ کاانعقاد

تاریخ: 06فروری 2013

Livestock Farming in Pakistan جانوروں کی افزائش،پیداوار
Livestock Farming in Pakistan جانوروں کی افزائش،پیداوار

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محمد عرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیرِصدارت لاہورمیں ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں ڈاکٹرافتخارعلی ڈپٹی سیکرٹری(ٹیکنیکل)، پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیرپاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور، ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹرمحمدظفرجمیل گل ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)، سید یاورعلی چیئرمین نیسلے پاکستان، ڈاکٹرمحمدارشد شاد جنرل منیجرپنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، ڈاکٹرتسنیم اختر سینئرریسرچ آفیسر بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی، ڈاکٹرعبدالحمید قصوری ڈائریکٹربریڈامپروومنٹ، جیک مؤزر نیسلے پاکستان اورڈاکٹرمحمدصادق گل ڈپٹی ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اورمحکمہ کے دیگر ڈائریکٹرزاورافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک کو تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ کے قیام اوراغراض و مقاصد کے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ کے مقاصد میں بریڈنگ سروسز کے ذریعے جانوروں کی نسل کشی میں بہتری لانا، جانوروں کی تولیدی بیماریوں کابروقت علاج و معالجہ، زیادہ اوربہترپیداوارکے لیے اعلیٰ معیار کے سیمن کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اورپراجنی ٹیسٹنگ پروگرام کی ترقی شامل ہے۔ انہوں نے میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیاکہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 3سیمن پروڈکشن یونٹس کام کررہے ہیں جن میں قادرآباد ضلع ساہیوال میں222سانڈ، کرانی والا ضلع بہاولپورمیں 100سانڈ اور کلورکوٹ ضلع بھکرمیں 27سانڈ جبکہ تمام سیمن پروڈکشن یونٹس میں مجموعی طورپر 349سانڈ موجودہیں۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹرتسنیم اختر سینئرریسرچ آفیسر بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی نے شرکاء کو پراجنی ٹیسٹنگ پروگرام کے متعلق تفصیل سے بتایا جبکہ ڈاکٹرجاویداقبال ڈائریکٹرآر سی سی ایس سی جھنگ نے ساہیوال گائے کی رجسٹریشن اورتحفظ کے متعلق ادارے کے منصوبہ جات اوراقدامات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈاکٹرافتخارعلی ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بریڈنگ پالیسی کااجراء 10سال کے لیے کیاجائے اوربریڈنگ پالیسی کو ترتیب دینے اوراس سے متعلقہ دیگرامورکی انجام دہی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اورنجی اداروں کے ممبران کو بھی شامل کیاجائے تاکہ نجی و سرکاری اشتراک سے لائیوسٹاک کی پیداوارمیں اضافہ اوراس شعبہ کو مزید ترقی کی جانب گامزن کیاجاسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ایمبریوٹرانسفرٹیکنالوجی پربھی فوکس کیاجائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈاکٹرمحمدنواز سعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صرف نیلی بھینس کی نسل کے لیے ایک پراجیکٹ بنایاجائے علاوہ ازیں داجل اوردھنی گائے کی نسلوں کے لیے بھی الگ منصوبہ تیارکرکے اس پرکام کیاجائے۔ اس سلسلے میں سید یاورعلی چیئرمین نیسلے پاکستان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر یہ طے پایاگیاکہ آئندہ میٹنگ اگلے ماہ مارچ میں منعقد کی جائے گی جس میں چارہ کی مینجمنٹ اورنیوٹریشن کے متعلق موضوعات پربحث ہوگی۔

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)

Livestock in Pakistan
Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More