(Ostrich Farming) شترمرغ پالنا

تعارف

شترمرغ پالنا
شترمرغ پالنا

زرعی میڈیا ڈاٹ کام:  آج کل گوشت کے لئے شتر مرغ پالنا دنیا میں اہم کاروبار بن گیا ہے۔شتر مرغ کا گوشت صحت کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں چکنائی (Fat) اور کولیسٹرول کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔اسے دنیا بھر میں انڈے، گوشت اور چمڑہ حاصل کرنے کے لئے پالا جاتا ہے۔پاکستان کی آب و ہواشتر مرغ پالنے کے لئے موزوں ہے۔

؁تاریخی پس منظر

پرانے وقتوں میں شتر مرغ گوشت حاصل کرنے اور ان کے پَر حاصل کرنے کے لئے پالے جاتے تھے۔ مصر اور روم کے لوگ انہیں خاص داوتوں میں ذبح کرتے تھے اور ان کی کھال سے حفاظتی کپڑے بنائے جاتے تھے۔قدیم مصری دور میں شتر مرغ کے پَر انصاف اور سچائی کی علامت سمجھے جاتے تھے۔کمرشل شتر مرغ پالنے کا عمل جنوبی افریقہ میں 1860 میں شروع ہوا جو کہ 1913تک جاری رہا اور اس دوران پَر حاصل کرنے کی غرض سے دس لاکھ شتر مرغ پالے گئے۔اس کے بعد آسٹریلیا، امریکہ اور ارجنٹینا میں بھی شروع ہو گئی۔جنگ عظیم اول اور دوئم کے دوران شتر مرغ کی کھال سے حفاظتی کپڑے بنانے کے لئے انہیں بڑی تعداد میں ذیبح کیا گیا،جس سے شتر مرغ کی تعداد میں کافی کمی آئی۔

بریڈز(Breeds)

شتر مرغ کی مختلف نسلیں پائی جاتی ہیں۔

گوشت کے لئے، بلونیک اور انڈوں کے لئے، ہائیبرڈبلو کو پالا جاتا ہے۔

خصوصیات(Characteristics)

زندگی کادورانیہ:۔ شتر مرغ کی اوسط عمر 30 سے70سال تک ہوتی ہے۔

قد:۔ شتر مرغ کا قد7سے9فٹ تک ہوتا ہے۔

انڈے کا وزن:۔اس کے انڈے کا وزن 1.4سے1.9کلو گرا م ہوتا ہے اور اسے 20سے40آدمی کھا سکتے ہیں۔

شتر مرغ کا وزن:۔ شتر مرغ کا وزن 250سے 350پاونڈ تک ہو سکتاہے۔

انڈے سے بچے نکلنے کا دورانیہ:۔قدرتی طریقے میں موسم کے لحاظ سے شتر مرغ کے انڈوں سے 39سے59 چوزے نکل آتے ہیں۔

خوراک(Feeding Requriments)

بنیادی طور پر شتر مرغ گھاس، جڑی بوٹیاں ، الفا الفا اور شکرقندی وغیرہ کھاتے ہیں۔ ایک شتر مرغ ایک دن میں تقریباََ تین کلو تک چارہ کھا لیتاہے۔ سپلیمینٹ کے طور پر انہیں سبز چارہ اور اچھی کوالٹی کا راشن بھی دیتے ہیں۔ان کی خوراک میں 18% پروٹین اور 16%فائیبرز ہوتے ہیں۔ شتر مرغ کے منہ میں دانت نہیں ہوتے۔بریڈنگ سیزن میں شتر مرغ کو وٹامنز اور الیکٹرولائیٹس، خوراک یا پانی میں ملا کر دیں تاکہ اچھی کوالٹی کے انڈے حاصل ہو سکیں۔

جگہ(Space Requirments)

بڑے شتر مرغ کے لئے دوسو یارڈ مستطیلی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی پوری دوڑنے کی رفتار برقرار رکھ سکے۔ شتر مرغ 70kmفی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور مسلسل 50kmکی رفتار سے 30منٹ تک دوڑ سکتا ہے۔ان کی ایک چھلانگ 8میٹر(25فٹ) تک ہوتی ہے۔صحرا ان کا قدرتی ماحول ہے یہ سردی اور گرمی دونوں میں ذندہ رہ سکتا ہے۔

جسم کا درجہ حرارت(Body Temperaure)

ان کے جسم کا درجہ حرارت103-104فارن ہائیٹ (40ڈگری سینٹی گریڈ)ہوتا ہے مگر یہ 132فارن ہائیٹ(56ڈگری سینٹی گریڈ) تک گرمی برداشت کر سکتا ہے۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے یہ منہ کھول کر سانس لیتا ہے۔

بریڈنگ(Breeding)

ایک اچھی خوراک کھانے ولی مادہ دو سال میں انڈے دینے کے قابل ہو جاتی ہے اور تیس سال تک انڈے دیتی ہے۔ نو ماہ کی عمر میں نر اور مادہ میں فرق کیا جا سکتا ہے۔ایک جوڑے کو بریڈنگ کے لئے ایک ایکڑ زمین کی ضرورت پڑتی ہے۔ایک نر، دو سے چار ماداوں کے لئے کافی ہوتا ہے۔

ؔ دو شیڈذ کے درمیان چھ سے آٹھ فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے تاکہ نر آپس میں لڑ نہ سکیں۔بلیو نیک میل جولائی میں ملاپ کرتے ہیں۔ مادہ شترمرغ ایک دن چھوڑ کر کلچز کی صورت میں انڈے دیتی ہے۔ یہ شام کے وقت انڈے دیتی ہیں۔سات دن انڈے نہ دینے کے بعد ایک نیا کلچ شروع ہوتا ہے۔ ذیادہ انڈے دینے والی مادہ ایک بریڈنگ سیزن میں 80-100 انڈے دیتی ہے۔مادہ عام طور پر کم گہری جگہ پر انڈہ دیتی ہے۔ انڈے دن میں دو بار اکھٹے کرنے چاہئیں ۔نر اور مادہ کو بریڈنگ سیزن کے بعد علیحدہ کر دینا چاہیے۔

روشنی کی ضرورت(Light requirement)

بریڈنگ سیزن شروع ہونے سے 3-4ہفتے پہلے16 گھنٹے روشنی دیں۔روشنی میں کمی بیشی ہونے سے انڈوں کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

انڈوں سے بچے نکلوانے کا عمل

انڈوں سے بچے نکلوانے کے لئے 96-98فارن ہائیٹ داجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے اور انڈوں سے بچے 39سے59 دن میں نکل آتے ہیں یہ انڈے کے سائز پر منحصر کرتا ہے۔اس دوران 20-30فیصد نمی رکھی جاتی ہے اور انڈوں کو دن میں 4-6مرتبہ ہلایاجاتاہے۔

شتر مرغ سے حاصل ہونے والے پروڈکٹس

گوشت:۔

شتر مرغ کے گوشت میں کافی مقدار میں کیلشیم ، پروٹین اور آئرن ہوتا ہے۔ تاذہ ذبح کیے ہوئے گوشت کا رنگ گہرہ لال ہوتا ہے۔اس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی کم ہوتی ہے۔

100گرام گوشت میں مندرجہ زیل اجزاء ہوتے ہیں۔

اجزاء مقدار

پروٹین 21.9(گرام)

فیٹ 1.0(گرام)

کولیسٹرول 63(ملی گرام)

انرجی 114(کیلوریز)

کیلشیم 5.2(ملی گرام)

پَر(Feathers)

شتر مرغ کے پر کافی نرم اور پائے دار ہوتے ہیں، اس کے پَر قدرتی طور پر گرتے یا مولٹنگ کروائی جاتی ہے۔مولٹنگ کے لئے اچھے کاریگر آدمی کی ضرورت ہوتی ہے جو اچھے طریقے سے ان کے پرنکالے۔ ایک جوان شتر مرغ سے ایک سال میں دو کلو تک پر حاصل ہوتے ہیں۔ان کے پروں کو ٹوپیوں میں سجاوٹ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اسکے علاوہ ان کے پروں کو الیکڑونک انڈسٹرہ میں صفائی کے لئے استعما ل کیا جاتا ہے۔

جلد/کھال(Skin/Hide)

شترمرغ کی کھال موٹی، پائیدار اورنرم ہونے کے ساتھ کافی مہنگی بھی ہوتی ہے،اس کی عالمی میں قیمت ڈالرز میں ہے۔ اس کی کھال جوتے، پرس، اور جیکٹس بنانے کے کام آتی ہے۔

انڈے(Eggs)

اس کے انڈے سجاوٹ کے کام بھی آتے ہیں۔ شتر مرغ کا ایک انڈہ مرغی کے 24-40انڈوں کے برابر ہوتا ہے۔

طبعی استعمال(Medicinal Use)

شتر مرغ کی ٹانگوں کے ٹینڈز(Tendons)، مظبوط اور لمبے ہونے کی وجہ سے انسانوں میں ٹوٹے ہوئے ٹینڈز کی جگہ استعمال ہو سکتے ہیں۔

شتر مرغ کا دماغ ایسا مادہ بناتا ہے جو انسانوں کی بیماری،Alzemar’s disease کے لئے مفید ہے۔

*ڈاکٹر محمد عرفان انور(ڈی ڈی ایل او، پولٹری)،ڈاکٹر عاصم رفیق(وی او، پولٹری )،ڈاکٹر احمدرضا*ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفس ( پولٹری پروڈکش) فیصل آبا د۔
Livestock in Pakistan
Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More