کپاس کےفی من بھاؤ میں 400روپے اضافہ

COTTON MARKET
COTTON MARKET

روئی کے فی من نرخ6500روپے ہوگئے، سوتی دھاگے کی قیمت بھی دگنی خریداری بڑھنے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں کپاس کے فی من بھاؤ میں 400روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد سوتی دھاگے کی قیمت بھی دگنی ہوگئی۔

کراچی (بزنس رپورٹر) ہفتہ واررپورٹ کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملوں کی جانب سے معیاری روئی کی خریداری بڑھنے کے باعث روئی کے نرخ 6500روپے کی سطح تک پہنچ گئے۔ اسپاٹ ریٹ بھی 5روپے بڑھاکر کر 6100 روپے پر بند کیا گیا۔ اس وقت سندھ اور پنجاب میں ہلکی اور معیاری کپاس 4600 سو روپے سے 4500 روپے فی من تک فروخت کی جارہی ہے۔ 40کلو پھٹی کا بھاؤ بھی 2000روپے سے 2950 روپے چل رہا ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے مطابق بھارت میں کم پیداوار کی وجہ سے عالمی سطح پر روئی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ،اسی وجہ سے بھارت 40لاکھ گانٹھوں کی درآمد کے معاہدے بھی کرچکا ہے۔ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں فی پاؤنڈ روئی 6سے 7سینٹ مہنگی ہوچکی ہے اور دوسری جانب ضرورت کے پیش نظر چین نے کپاس کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

 

Courtesy:dunya

Back to Conversion Tool

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More