زرعی اقتصادیات کی بہتری اور کسانوں کی رہنمائی: ڈاکٹر اقرار احمدخاں

زرعی یونیورسٹی فیصل آبادہینڈ آؤٹuaf_news_03feb2013

فیصل آباد3فر وری 2013ء ( )زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ نے باقاعدہ طورپر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیاہے۔ نئی کابینہ کی حلف وفاداری کی تقریب یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمدخاں تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار سال کے دوران یونیورسٹی کو بین الاقوامی دنیا کا ایک معتبر اور اعلیٰ درجے کا ادارہ بنادیا ہے لہٰذا آئندہ دیہی سطح پر زرعی اقتصادیات کی بہتری اور کسانوں کی رہنمائی کیلئے اسے چار دیواری سے نکال کر صوبے کے دور درازعلاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے کمیونٹی کالج اور تدریسی و انتظامی سٹاف میں خواتین کی حوصلہ افزاء شرکت کو خاموش انقلاب سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں 50خواتین کیلئے ورکنگ ویمن ہاسٹل دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے آئندہ بیس برسوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ویژن 2030ء پر کام شروع کر دیا ہے جس کیلئے بنیادی ڈھانچے وانسانی وسائل کی ترقی کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے نئی کابینہ کو یقین دلایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران تدریسی سٹاف کی ترقی و تقرریوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرکے سلیکشن بورڈکا آغاز کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد امجد اولکھ نے اساتذہ کے پلیٹ فارم سے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں کو دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تدریسی سٹاف کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران انہوں نے دیگر قومی و بین الاقوامی کامیابیوں کے ساتھ سرکٹ ہاؤس اور جیل روڈ پر بورڈ بلڈنگ کی یونیورسٹی کیلئے دستیابی یقینی بنائی جہاں اس وقت سات سو سے زائد طلباء قیام پذیر ہیں ۔ ڈاکٹر امجد اولکھ نے یونیورسٹی قیادت پر زور دیا کہ یونیورسٹی کے زیراستعمال رقبہ کو ریونیو بورڈ سے یونیورسٹی کے نام ٹرانسفر کروانے پر سنجیدہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں اس کیلئے بھی تدریسی سٹاف ہرطرح خدمات سرانجام دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کی نصف درجن سے زائد جامعات کی قیادت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانو ں کے پاس ہے۔تدریسی سٹاف کی نئی کابینہ میں سیکرٹری محمد یاسین ضیاء‘ نائب صدر ڈاکٹر نورین رانا‘ نائب صدر ڈی جی خاں کیمپس ڈاکٹر ساجد محمودندیم‘ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سید اشعر محفوظ اور خزانچی ڈاکٹر محمداسلم شامل ہیں۔تقریب سے سابق صدر ڈاکٹر منیر احمد شیخ‘ عامر سعید رانا ا ور نومنتخب صدر یاسین ضیاء نے بھی خطاب کیا۔

Agriculture in Pakistan

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More