سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیرِصدارت محکمہ لائیوسٹاک کی آمدن اورفارمرز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے میٹنگ منعقد

تاریخ: 26جنوری 2013
livestock_26-01-2013
زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ لائیوسٹاک سے متعلقہ آمدن کے اہداف کو پوراکرنے اورلائیوسٹاک فارمرز کی کارکردگی کوبہتربنانے کے لیے محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیرصدارت ایک میٹنگ کاانعقادہوا جس میں منصورقادر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک، نعیم غوث ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)، ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل (توسیع)، ڈاکٹرظفرجمیل گل ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اورمحکمہ کے دیگرتمام متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ منصورقادرایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال میں اب تک ماسوائے چند ایک کے لائیوسٹاک سے متعلقہ بہت سے ادارے آمدن کے 50فیصد اہداف پورے کرچکے ہیں جس پرمحمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک نے اہداف پورانہ کرنے والے فارمز اوراداروں کی تفصیل طلب کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل (توسیع)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کوبتایاکہ محکمہ لائیوسٹاک ایکسٹینشن ونگ کی آمدن کاٹارگٹ 456,606,000/-روپے تھاجس میں سے/- 182,435,408روپے (40فیصد)حاصل کرلیاگیاہے جبکہ 10فیصد ٹارگٹ اگلے ماہ تک پوراکرلیاجائے گا۔گورنمنٹ لائیوسٹاک تجرباتی فارم بہادرنگراوکاڑہ کے ڈائریکٹر نے بتایاکہ مزارعین سے زمین کے ٹھیکہ کی آمدن کی وصولی کے مسائل اہداف پوراکرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں اورکچھ مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں جس پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ٹھیکے کی رقم وصول کی جائے جبکہ نادہندہ پٹے داروں کے ٹھیکے منسوخ کئے جائیں اوران کی فصلوں کی قرقی کے احکامات فوری طورپر جاری کئے جائیں اس کے علاوہ لائیوسٹاک فارمز میں موجود ناکارہ جانوروں کی نیلامی مجوزہ قانون کے مطابق کی جائے اورلائیوسٹاک فارمرز کی زمین کو جانوروں کے چارہ کی ضروریات کوپوراکرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیاجائے اورباقی ماندہ زمین پر چنے اورگوارہ کاشت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ انہوں نے ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل (توسیع)کو فارمرز کے انچارج کے ساتھ باقاعدہ طورپرمیٹنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے گورنمنٹ پولٹری فارمز کے وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے آمدن میں اضافے اوردیہی مرغبانی کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی۔

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)
Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More