سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیرِصدارت’’لائیوسٹاک اینڈ مارکیٹس پراجیکٹ‘‘ کے متعلق سٹیک ہولڈرزورکشاپ کاانعقاد

تاریخ: 21جنوری 2013

livestock_sectمحکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ اورانٹرنیشنل فنڈفارایگریکلچرڈویلپمنٹ(افاد)کے اشتراک سے ’’لائیوسٹاک اینڈ مارکیٹس پراجیکٹ‘‘کے متعلق سٹیک ہولڈرورکشاپ کاانعقاد لاہورکے ایک مقامی ہوٹل میں ہواجس کی صدارت محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے کی۔ اس ورکشاپ میں خالد محمودچوہدری ڈپٹی سیکرٹری(پلاننگ)، ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹرطلعت نصیرپاشاوائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، ڈاکٹرتسنیم اخترچیف ریسرچ آفیسر بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی، انٹرنیشنل فنڈ فارایگریکلچر ڈویلپمنٹ کی ٹیم بشمول ملیحہ حامدحسین کنسلٹنٹ افاد، قائم شاہ کنٹری فیلڈ پریزنس آفیسرافاد، رب نوازکنسلٹنٹ افادااورڈاکٹرغلام حبیب کنسلٹنٹ افادنے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس ورکشاپ میں آفتاب احمدخان وٹوپریزیڈنٹ ساہیوال بریڈرزسوسائٹی پنجاب، ڈاکٹرحامدملہی پریزیڈنٹ بریڈرزایسوسی ایشن پنجاب، سعید فتیانہ پریزیڈنٹ بفلوبریڈرزایسوسی ایشن،دیگرلائیوسٹاک ڈائریکٹرز،ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرز، پنجاب ایگریکلچرمیٹ کمپنی،پنجاب لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، این جی اوزاورنجی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ’’لائیوسٹاک اینڈ مارکیٹس پراجیکٹ‘‘پنجاب کے چاراضلاع خوشاب، بھکر، میانوالی اورلیہ میں بطورپائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جارہاہے۔ جانوروں کی بہترافزائش لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے ذریعے پیداوارمیں اضافہ، آمدن کوبڑھانے اورغربت میں کمی کی غرض سے یہ منصوبہ زیرِعمل لایاجارہاہے۔ مذکورہ اضلاع چونکہ لائیوسٹاک سروسزکی فراہمی اوردیگرلائیوسٹاک سہولیات کی فراہمی کے لیے نظراندازہوتے رہے ہیں۔ لہٰذاان اضلاع میں غربت دورکرنے کے لیے پراجیکٹ میں ان کاانتخاب کیاگیاتھا۔ افاد کی ٹیم نے محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے ان اضلاع کاسروے کیا جس کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرز نے بھی افاد ٹیم کی معاونت کی ورکشاپ میں پراجیکٹ سے متعلقہ اہم مسائل اوران کے حل پر تفصیلی گفتگوکی گئی جس کے لیے ورکشاپ کے شرکاء اورلائیوسٹاک سٹیک ہولڈرز نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ منصوبہ کے متعلق تفصیلی پریزینٹیشن دیتے ہوئے ملیحہ حامدحسین ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ افاد نے کہاکہ تین ایریاز جن میں لائیوسٹاک پروڈکشن میں اضافہ، مارکیٹنگ سسٹم اورمارکیٹ انفراسٹرکچر میں بہتری شامل ہے میں سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پرمحمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے کہاکہ ورکشاپ میں شامل سٹیک ہولڈرز کی آراء اورفیڈ بیک کومدنظررکھتے ہوئے پراجیکٹ ڈیزائننگ اور اس پرعملدرآمدکے لیے سٹریٹجی تیارکی جائے گی اوراس سلسلے میں تیارکئے جانے والے ڈاکومنٹ میں تمام شرکاء کی تجاویز کو بھی شامل کیاجائے گا۔ ورکشاپ میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے کہاکہ ہمارے ہاں خواتین لائیوسٹاک فارمرزکے لیے ایکسٹینشن سروسز کی کمی ہے لہٰذا پراجیکٹ ایریاز میں ان کی شمولیت اوررول کومدنظررکھتے ہوئے ان کے لیے متعلقہ تربیت اورایکسٹینشن سروسز فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں ہدف شدہ کمیونٹی کو مدنظررکھتے ہوئے آگاہی مہم شروع کی جائے گی جس میں ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈایکسٹینشن خصوصی خدمات فراہم کرے گا۔livstock_se

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)
Copyright @ Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More