موسم سرمامیں جانوروں کو صحت مند رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم جاری

موسم سرمامیں جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ اورانہیں صحت مند رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی جاری مہم کاجائزہ لینے کے لیے ایک محکمانہ میٹنگ کاانعقاد ہوا جس کی صدارت احمدعلی اولکھ وزیرلائیوسٹاک و زراعت نے کی۔ میٹنگ میں محمدعرفان الہٰی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب،ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اورمحکمہ لائیوسٹاک کے دیگرڈائریکٹرز اورافسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے احمدعلی اولکھ وزیرلائیوسٹاک و زراعت نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ مویشی پال حضرات کو بروقت اپنی خدمات فراہم کررہاہے۔