زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سالانہ انتخابات

uaf_annual_elec2013

فیصل آباد 18جنوری 2013ء ( ) پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد اولکھ ہال وارڈن ‘زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تدریسی و تحقیقی سٹاف کی نمائندہ تنظیم اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں منعقد ہونے والے ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد اولکھ نے اپنے مدمقابل صدارت کے اُمیدوار ڈاکٹر بلال سعید خان کے 195کے مقابلہ میں 308ووٹ حاصل کئے۔

 پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد اولکھ ہال وارڈن
پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد اولکھ ہال وارڈن

نائب صدرون فیصل آباد کیمپس کیلئے ڈاکٹر نور ین رانا ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ذو الوجی نے 278 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ لیکچرارشعبہ فاریسٹری نے 187 ووٹ حاصل کئے ‘ ڈیرہ غازی خان کیمپس کے وائس پریذیڈنٹ ٹو کے مقابلے میں ڈاکٹر ساجد محمو د ندیم نے 21ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل مسٹر محمد عمران نے 16ووٹ حاصل کئے‘ اے ایس اے کے سیکرٹری کی نشست پر شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد یٰسین ضیاء نے281 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ان کے مد مقابل شعبہ ایگری انٹو مالوجی کے لیکچرار ڈاکٹر محمد صغیر نے 225 ووٹ حاصل کئے ‘ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جر ی ڈیپارٹمنٹ کے سید اشعر محفوظ نے 295ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مد مقابل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر کے لیکچرار کریم یار عباسی نے 207 ووٹ حاصل کئے ‘ خزانچی کے عہدے کے لئے ڈاکٹر محمد اسلم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس نے 304 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل انسٹی ٹیوٹ ایگری ریسورس اکنامکس کے لیکچرار عبد السمیع نے 200ووٹ حاصل کئے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران ڈاکٹر محمد اسحاق آصف رحمانی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی ڈیرہ غازی خان نے33 ووٹ حاصل کئے ڈاکٹر علی بخش لیکچرار پلانٹ بریڈنگ ڈیرہ غازی خان نے25 اور ڈاکٹر طاہرہ بتول لیکچرار کالج آف ایگریکلچرڈیرہ غازی خان نے 17 ووٹ حاصل کئے ‘ انتخابات الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی زیر نگرانی منعقد کئے گئے ‘نتائج کا اعلان ہوتے ہی اساتذہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد اولکھ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ‘ اس موقع پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے اس عز م کا اظہار کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر درجہ بندی میں جس طرح اپنا مقام بنایا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی زیر نگرانی اس سفر کو اساتذہ کی شرکت سے مزید موثر بنایا جائے گا ‘ا نہوں نے یقین دلایا کہ وہ اساتذہ کے کر دار کو مزید متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے مراعات کے حصول کے لئے تمام تر توانائیاں وقف کریں گے ۔

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More