ڈاکٹر محمد جلال عارف کو آئندہ تین برسوں کیلئے شعبہ ایگری انٹومالوجی کا چیئرمین مقرر
جنوری 16 – 2013

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اعلیٰ اختیاراتی فورم سنڈیکیٹ نے پرنسپل آفیسر شعبہ ہائے تعلقات عامہ و مطبوعات اور آئی ٹی ریسورس سنٹر و ڈیٹا بینک پروفیسرڈاکٹر محمد جلال عارف کو آئندہ تین برسوں کیلئے شعبہ ایگری انٹومالوجی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ اس امر کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں (ستارۂ امتیاز) کی زیرصدارت منعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد جلال عارف مذکورہ بالا خدمات کے ساتھ ساتھ پاکستان انٹومالوجیکل سوسائٹی کے زیراہتمام شائع ہونے والے ششماہی سائنسی جریدہ پاکستان انٹومالوجسٹ کے ایڈیٹر انچیف کے فرائض بھی ادا کر رہے ہیں۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں جن دیگر پروفیسرز کو انسٹی ٹیوٹ اور شعبہ جات کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ان میں پروفیسرڈاکٹر محمد اصغر باجوہ شعبہ کیمسٹری‘ پروفیسرڈاکٹر عبدالسلام خاں کو شعبہ پی بی جی ‘ڈاکٹر محمود احمد رندھاوا کو شعبہ کانٹی نیوئنگ ایجوکیشن اور ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز شامل ہیں۔
Copyright: Zaraimedia.com