ویٹر نری ہسپتال اور مصنوعی افزایش نسل سنٹرز فعال بنانے کے احکامات

جنوری 16 – 2013

مصنوعی افزائش نسل سنٹرزکو فعال بنانے کے احکامات جاری
مصنوعی افزائش نسل سنٹرزکو فعال بنانے کے احکامات جاری

فیصل آباد(خبرنگارخصوصی)محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جانوروں کی افزائش میں اضافہ کے لئے سول ویٹرنری ہسپتالوں اور مصنوعی افزائش نسل سنٹرزکو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع میں شفاخانہ حیوانات کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں جانوروں کی تعدادمیں بھرپورطریقے سے اضافہ کے لئے اقدامات اٹھانےکافیصلہ کیاگیا تھا جس کے تحت تمام اضلاع میں سول ویٹرنری ہسپتالوں اور مصنوعی افزائش نسل کے سینٹرز کو فعال بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد کے 89شفاخانہ حیوانات میں سے تین سول ویٹرنری ہسپتالوں جن میں لائل پور ٹاؤن،چک جھمرہ اور تاندلیانوالہ شامل ہیں اور اس کے ساتھ سمندری اور جڑانوالہ کے اے آئی سینٹرز کو کیٹیگری اے میں رکھا گیا ہے ۔اسی طرح 23 ہسپتالوں کو کیٹیگری بی جبکہ باقی کوکیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے ۔ان تینوں کیٹیگری کے ہسپتالوں کے لئے مختلف افسران کو نگرانی کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں جو روزانہ کی رپورٹ ارسال کریں گے جس میں واضح کیا جائے گاکہ مصنوعی طریقہ افزائش نسل کے لئے کتنے جانوروں کا ٹریٹ منٹ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے فیصل آباد ضلع بھر میں تمام سینٹرز کو فعال کرنے کے لئے اقدامات کاآغاز کردیا گیا ہے ۔

Courtesy: Dunya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More