زراعت پنجاب: ایپکا پاکستان

Jan 16, 2013

apca
لاہور16جنوری 2013:جنرل کونسل ایپکا پنجاب کے فیصلہ کے مطابق پورے پنجاب میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف ہفتہ وار احتجاج جاری ہے۔آج بروز منگل مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان و صدر محکمہ زراعت پنجاب حاجی فضل داد گجر اور محکمہ کے تمام عہدیداران نے زراعت ہاؤس لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔حاجی فضل داد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پورے پنجاب کے دفتروں میں جلسے اور جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں اور اگر مرکزی حکومت نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہمارے مطالبات سکیل ریوائز اور اپ گریڈیشن نہ کی تو ہم جلد اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے اور حکومت ختم ہونے تک دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹی اے ، ڈی اے ، کنوئینس الاؤنس اور سٹینو گرافرز کا نوٹیفیکیشن کر کے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔50ہزار روپے میرج گرانٹ اور ان کیشن پے منٹ پر سال کی چھٹی ، کنٹریکٹ ملازمین، ٹیکینیکل سٹاف ، ڈیلی ویجز ملازمین کو فوراََ ریگولر کیا جائے۔ورنہ اب احتجاج جاتی عمرہ کے گھیراؤ پر ختم نہیں ہو گا اور مراعات کے نوٹیفیکشن تک دھرنا دیا جائے گااور پورے پنجاب کے ملازمین کو لاہور کی کال دی جائے گی۔
حاجی فضل داد گجر
مرکزی چیئر مین ایپکا، صدر ایپکا زراعت ہاؤس لاہور

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More