15
جنوری 2013

واں بھچراں(نمائندہ دنیا)شہر میں مذبحہ خانہ نہ ہونے کے باعث قصاب جانوروں کا خون اور غلاظت مین شاہراہ پر ڈالنے لگے ۔ غلاظت سے تعفن اُٹھنے لگا۔لاری اڈہ،میانوالی سرگودھا روڈ پر محکمہ ہائی وے کی اراضی پر ناجائز قابضین قصابوں نے مذبحہ خانہ نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کو لاری اڈہ مین شاہراہ کے ساتھ ہی ذبح کرنا شروع کر دیا۔ جانوروں کا خون اور غلاظت میانوالی سرگودھا مین روڈ پر پھینک دی جاتی ہے ۔شہریوں اور کی بار بار نشاندہی اور کارروائی کے مطالبہ کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ۔ لاری اڈہ سے شہریوں کا گزرنا اور کھڑا ہونا نا ممکن ہو گیا ۔
Courtesy: Duniya