محکمہ ایریگیسن میں 94ٹیوب ویل کی رقم خوردبرد کرنیکا انکشاف
15
جنوری 2013

ٹیوب ویل کروڑوں روپے مالیت کے تھے ، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ختم ہونے پر بھکر میں محکمہ ایریگیشن کے افسران نے کروڑوں روپے مالیت کے 94 ٹیوب ویل اکھاڑ کر فروخت کر کے رقم خورد برد کر لی۔ چیف انجینئر ایریگیشن سرگودھا نے محکمہ ٹیوب ویل بھکر میں کروڑوں روپے کے غبن کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں کرپشن میں ملوث ایس ڈی او کو بھی ممبر نامزد کر دیا گیا۔
Courtesy: Duniya