قادر آباد بیراج پر واپڈا اراضی پر قبضہ گروپ نے فش فارم بنا لئے

واپڈا اراضی پر قبضہ گروپ نے فش فارم بنا لئے
واپڈا اراضی پر قبضہ گروپ نے فش فارم بنا لئے

15
جنوری 2013

حکومت کا کروڑوں کا نقصان ہونے لگا، وزیراعلیٰ کارروائی کریں ، شہریوں کا مطالبہ

حافظ آبا د(  )حافظ آباد کے قریب قادر آباد بیراج پر محکمہ واپڈاکی ملکیتی 333 ایکڑ اراضی پر بااثر افراد نے عرصہ دراز سے قبضہ جما کر فش فارم بنا رکھے ہیں جس سے حکومتی خزانہ کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ دو سال قبل کمشنر گوجرانوالہ نے عوامی شکایات پر ان فش فارمز سے مچھلی فروخت کر کے اس کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کروانے اور زمین کو واگزار کروانے کے لئے مختلف افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جس کی رپورٹ کمشنر کو ارسال کی گئی ان قبضہ مافیا میں سے چند ایک نے قبضہ چھوڑ دیا جبکہ دیگر بااثر افراد دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال اربوں روپے کی اس اراضی پر قابض ہیں ان کے خلاف تاحال کسی قسم کی کاروائی بھی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اس قیمتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا ہے جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ قادر آباد بیراج پر قبضہ مافیا کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کروا کر سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے ۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ دو سال قبل کمشنر کے حکم پر قبضہ واگزار کروالیا گیا تھا۔

Courtesy: Duniya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More