آٹا فراہمی اور دستیابی کی مانیٹرنگ کا آغاز اچانک چھاپے مارنے کا فیصلہ

15

3لاکھ 63ہزار ٹن گندم کا سٹاک موجود ،آٹے کی کوئی قلت ہے نہ پیدا ہونے دینگے ،روزانہ 33ہزار ٹن فراہمی جاری ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر
3لاکھ 63ہزار ٹن گندم کا سٹاک موجود ،آٹے کی کوئی قلت ہے نہ پیدا ہونے دینگے ،روزانہ 33ہزار ٹن فراہمی جاری ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر

جنوری 2013

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے چاروں اضلاع میں آٹے کی سپلائی اور دستیابی کی مانیٹرنگ کاآغاز کیا ہے جس کا مقصد عوام کو آٹے کے حصول کے سلسلے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اﷲ بٹ اور سیکرٹری فوڈ پنجاب بھی آٹے کی دستیابی کو چیک کرنے کے لئے اچانک فیصل آباد و دیگر اضلاع کا دورہ کریں گے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک انجم سردار نے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر آٹا کی دستیابی اور نرخوں کے حوالے سے چیکنگ کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں آٹے کی وافر مقدار دستیاب ہے اور محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے پاس گندم کا 3لاکھ 63ہزار ٹن سٹاک موجود ہے جس میں سے فلور ملز کو روزانہ 33ہزار بوری گندم جاری کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی ہر دکان اور ڈیلرز کے پاس موجودگی کو یقینی بنایا گیاہے جبکہ جمعہ اور اتوار بازاروں میں بھی آٹے کے تھیلوں کی بڑی تعداد فروخت کے لئے سپلائی کی جارہی ہے جن میں سے آٹے کے بہت سے تھیلے فروخت کے بغیر واپس آرہے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں آٹے کی سپلائی اور دستیابی پر کڑی نظر رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ عوام کو آٹا کے حصول کے سلسلے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے بتایا کہ عام مارکیٹ میں20کلوگرام آٹے کاتھیلا 670روپے جبکہ ایکس مل ریٹ پر 648روپے میں فروخت ہورہا ہے جو فلور ملز کے مین گیٹ سے خریدا جاسکتا ہے ۔

Courtesy: Duniya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More