سبزی منڈی غلام محمد آباد کی منتقلی ناگزیر ہو چکی،اکبر غوری

  پير 14 جنوری 2013

منڈیوں میں زمینداروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں
منڈیوں میں زمینداروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں

فیصل آباد(خبرنگارخصوصی)مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے چیئرمین محمداکبر غوری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے فیصل آباد کی منڈیوں میں زرعی اجناس لانیوالے زمینداروں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں۔مارکیٹ کمیٹی 2012ء میں اپنے ریونیو کی100ریکوری کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔سبزی منڈی غلام محمد آباد کی منتقلی ناگزیر ہو چکی ہے اپنی تجاویز ضلعی انتظامیہ کو دیدی ہیں ۔سدھارسبزی منڈی اور غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ میں ساڑھے 3کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرواچکے ہیں ،وہ گذشتہ روز روزنامہ دنیا کو انٹرویو کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سبزی منڈی سدھار اورغلام محمد آباد سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل جبکہ غلہ منڈی زرعی اجناس کی خریدوفروخت کے لئے زمینداروں،آ ڑھتیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں سڑکوں کی تعمیر،دکانوں کے شیڈ،صفائی کا بہتر نظام و دیگر شامل ہیں۔مارکیٹ کمیٹی گذشتہ دو سالوں سے اپنا سالانہ ریکوری ہدف 100فیصد حاصل کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی غلام محمد آباد کی نڑوالا روڈ پرمنتقلی کا منصوبہ بنایاگیا تھا جسے اب ڈراپ کردیا گیا ہے ۔منڈی کی منتقلی کے مارکیٹ کمیٹی کی4 کروڑ روپے کی رقم بھی واپس مل جائے گی جبکہ آڑھتیوں کو بھی جدید سہولیات میسر ہونگی۔اپنی تجاویز ضلعی حکومت کے حوالے کردی ہیں لیکن حتمی فیصلہ ڈی سی او نے ہی کرنا ہے ۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی اورزمینداروں اور کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔

Courtesy: Duniya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More