جنگلی جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پير 14 جنوری 2013

ریجن بھر کی شکار گاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کردی گئیں
ریجن بھر کی شکار گاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کردی گئیں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف آغا اعزاز ابراہیم کی ہدایت پر جنگلی جانوروں پرندوں اور آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار روکنے کیلئے ریجن بھر کی شکار گاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ ڈویژنل ریڈ پارٹی کو بھی متحرک کیا گیا ہے ۔ریجن کی اہم شکار گاہ قادر آباد بیراج جو کہ گیم سنگچوری ہے اس میں شوٹنگ لائسنس ہولڈر کو بھی شکار کی اجازت نہیں بلکہ گیم ریزرو ایریاز ہیڈ مرالہ،ہیڈ رسول،بھون فاصل پنڈی بھٹیاں،ڈفر پلانٹس مندی بہا والدین، اور بارڈر ایریاز میں بھی شکار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف آغا اعزاز ابراہیم نے بتایا کہ انسپکٹر وائلڈ لائف طالب حسین کی سربراہی میں قائم کی گئی ڈویژنل ریڈ پارٹی غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ کی طرف سے صرف چھٹی کے دن اتوار کو شوٹنگ لائسنس ہولڈر مرغابی اور تیتر کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

Courtesy: Duniya

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More