لائیوسٹاک: 110کلومضر صحت گوشت برآمد ،3قصابوں کیخلاف مقدمات درج

ناقص گوشت
ناقص گوشت

2013-جنوری 13

محکمہ لائیوسٹاک حکام کے ناقص گوشت کی فروخت کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے ،

3قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر110کلو بڑا گوشت قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے بجلی گھر چوک جڑانوالہ روڈاور مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں محمد صدیق،محمد آصف اور محمد افضل کے خلاف ایکشن لیا اور مضرصحت 110کلو گوشت تلف کردیا ۔

Courtesy: Duniya

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More