چڑیا گھر میں جانوروں اور درختوں سے متعلق لائبریری قائم ہوگی

2013-جنوری 13

لائبریری قائم
لائبریری قائم

سو سال سے زائد قدیم درختوں سے متعلق معلومات طلبا کے لیے مفید ثابت ہوں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چڑیاگھر میں جنگلی حیات اوربرسوں پرانے پودوں سے متعلق معلومات کے لیے بنائی جانے والی لائبریری کاتعمیراتی کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ لائبریری کے قیام فیصلہ چند ماہ قبل ایڈمنسٹریٹرکراچی محمد حسین سید کے دورے کے موقع انہیں دی جانے والی بریفنگ میں کیا گیا تھا جس کی تجویزکو سراہتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس پر فوری کام شروع کرنے حکم دیاتھا۔ لائبریری کے ساتھ گفٹ شاپ بھی قائم کی جائیگی۔ کراچی چڑیا گھر میں لائبریری کے قیام کی ضرورت عرصہ درازسے محسوس کی جارہی تھی۔ باخبرذرائع کے مطابق چڑیاگھر میں سوسال سے زائد پرانے درخت موجود ہیں جن سے متعلق معلومات اسکولوں سے آنے والے بچوں کے لیے مفید ہوسکتی ہیں۔

 جنگلی حیات اوربرسوں پرانے پودوں سے متعلق معلومات
جنگلی حیات اوربرسوں پرانے پودوں سے متعلق معلومات

Courtesy: Duniya

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More