پاکستانی اور بھارتی پنجاب: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

بھارتی پنجاب کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
بھارتی پنجاب کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

فیصل آباد13جنوری 2013ء ( ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے فیصل آباد میں جاری دوسرے سالانہ کمشنر فیصل آباد انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میں شریک بھارتی پنجاب کی ٹیم کے

اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ڈویژن سید طاہر حسین تھے جبکہ میزبانی کے فرائض یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں (ستارہ امتیاز) نے ادا کئے۔ اس موقع پر اپنے اسقبالیہ خطاب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کبڈی کی وجہ سے پاکستانی اور بھارتی پنجاب میں حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر خصوصی دلچسپی پیدا ہوئی ہے جس سے خطے کے مقامی کلچر کو نئی توانائی مل رہی ہے۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ کبڈی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مقامی طور پر کمشنر فیصل آباد سید طاہر حسین کی خدمات لائق تحسین ہیں جن کی وجہ سے کمشنر فیصل آباد ڈویژن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ایک باقاعدہ روایت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرچند مشرقی و مغربی پنجاب کے باسیوں کو ایک دوسرے صوبے میں جاتے ہوئے اجنبیت کا چنداں احساس نہیں ہوتا تاہم پاکستانی پنجاب میں بھارتی پنجاب کے مقابلہ میں لزکیاں سائیکل اور موٹر سائیکل پر محو سفر نظر نہیں آتی ۔انہوں نے بتایا کہ آج بھارت میں 60‘ پاکستان میں 7اور بنگلہ دیش میں نصف درجن کے لگ بھگ زرعی جامعات ہیں لیکن جو مقام و مرتبہ ایشیاء کی اس عظیم اور اولین مادرِ علمی کو حاصل ہے وہ اسی کا طرہ امتیاز ہے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے انکشاف کیاکہ بھارتی پنجاب کی نیزہ بازٹیمیں فروری جبکہ ہینڈ بال کی ٹیمیں اپریل میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی لدھیانہ کی طرف سے کسان کی بڑی موثر وکالت کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسان کو آٹھ گھنٹے مفت بجلی‘ جبکہ ڈی اے پی اور یوریا پاکستان کے مقابلہ میں آدھی سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی پنجاب میں گندم کی سو فیصد بجائی ڈرل کے ذریعے کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 30فیصد سے بھی زائد نہ ہے جس کی وجہ سے بھارتی میں گندم کی اوسط پیداوار52من فی ایکڑ کے مقابلہ میں پاکستانی پنجاب کی نہری و بارانی زراعت میں اوسط پیداوار 32من سے زائدنہ ہے۔بھارتی ٹیم کے ساتھ آنے والے بین الاقوامی کمنٹیٹرڈاکٹر سگھبیر سنگھ چوہان نے کہا کہ ہرچند ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں جیت رہی ہے تاہم فیصل آباد کی عوام اور یونیورسٹی انتظامیہ نے جس محبت اور پیار سے ہماری میزبانی کی ہے ‘ اس نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے پاکستانی پنجاب میں نیلی راوی نسل کی بھینسوں کی پیداواریت اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں لوک فنکاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کو خصوصی طور پر سراہا۔تقریب سے طیب علی شاہ گیلانی‘ ڈاکٹر اشفاق احمد مان‘ ڈاکٹر محمد جلال عارف اور سید قمر بخاری نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرڈاکٹر اقرار احمدخاں نے مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تحائف بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر معروف گلوکار عباد علی نے مسحور کن اور دلپذیر انداز میں محفل کو گرمائے رکھا۔


Copyright:  
Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More