2013-جنوری 13

پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے
ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہے ، زرعی معیشت کے استحکام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 248گ ب میں جدید طریقہ آبپاشی ‘‘ڈرپ ایریگیشن’’ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ‘ اس موقع پر ای ڈی اوشفیق محمد ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ رؤف احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے ، جاوید اقبال بخاری نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ روایتی طریقوں کے بجائے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔
Courtesy: Duniya
Copyright: Zaraimedia.com