2013-جنوری 13

محکمہ زراعت کسانوں اور فصلوں کاڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرے گاجس کے تحت کاشتکاروں کو معیاری بیجوں ، کھادوں سمیت دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی
ذرائع نے بتایاکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ اور زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کی رہنمائی کیلئے مذکورہ اقدام اٹھانے کافیصلہ کیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ کسانوں کی فصلوں اور دیگر امور کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرکے رجسٹریشن سے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صوبہ میں سرسبز انقلاب کی راہیں بھی ہموار ہو سکیں گی۔
Courtesy: Duniya
Copyright: Zaraimedia.com