سندھ میں رواں سیزن گندم کی 36لاکھ ٹن پیداوار متوقع

2013-جنوری 13

 گندم کی 36لاکھ ٹن پیداوار متوقع
گندم کی 36لاکھ ٹن پیداوار متوقع

سندھ: 9 لاکھ 86 ہزار365ہیکٹر رقبے پر کاشت کاکام مکمل ہوچکا ،محکمہ زراعت, 10لاکھ 31ہزار ہیکٹر رقبے پرکاشت کے ہدف کا 96فیصد حاصل کرلیا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) صوبہ سندھ میں گندم کی کاشت کا 96فیصد ہدف حاصل کرلیا گیاہے، سال 2012-13 کے دوران صوبے میں گندم کی 36 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے، محکمہ زراعت صوبہ سندھ کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کیلئے گندم کی کاشت کیلئے 10 لاکھ 31 ہزار ہیکٹر رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ 2 جنوری 2013 تک 9لاکھ 86 ہزار365 ہیکٹر رقبے پر گندم کی کاشت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میرپور خاص میں گندم کی بوائی کے ہدف کا 119 فیصد، بدین107 فیصد، شہید بے نظیرآباد105فیصد، کشمور کندھ کوٹ 105فیصد، تھرپارکر103 فیصد، عمرکوٹ99 فیصد اور ٹنڈومحمد خان میں بوائی کے ہدف کا90فیصد حاصل کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں گندم کی کاشت کے ہدف کا 96فیصد حاصل کرلیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال صوبہ میں گندم کی بمپر پیدا وار حاصل ہوگی۔

Courtesy: Duniya

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More