بااثر افراد کے دباؤ پر کسان تنظیموں اور کھال پنچائیتوں کے انتخابات ملتوی

2013-جنوری 13

انتخابات ملتوی
انتخابات ملتوی

 پنجاب, 65 کسان تنظیموں اور 2967کھال پنچائتوں کے الیکشن افسران کو کام سے روک دیا گیا، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں ہو گا

پنجاب اری گیشن ڈرینج اتھارٹی(پیڈا) کے زیر اہتمام فیصل آباد زون میں کسان تنظیموں اور کھال پنچائتوں کے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتو ی کردئیے گئے ۔ اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر پیڈا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت تمام الیکشن افسران کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ محکمہ انہار فیصل آباد زون میں پیڈا کے تحت65 کسان تنظیموں اور2967 کھال پنچائتوں کے اانتخابات کا اعلان کیا گیا تھا ‘ 8 جنوری سے الیکشن پراسیس کا آغاز ہونا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بااثرافراد کی جانب سے اپنے پسندیدہ اور منظورنظر افراد کو کامیاب کروانے کے لئے محکمہ انہار حکام اور الیکشن افسران پر دباؤ ڈالا جارہا تھایا پھر ان انتخابات کو ملتوی کروانے کا کہا جا رہا تھا ۔ اسی وجہ سے انتخابات غیر معینہ تک ملتوی کردئیے گئے۔

Courtesy: Duniya

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More