اندرون سندھ شدید سردی اور دھند سے ٹماٹر کی فصل متاثر

2013-جنوری 13

 دھند سے ٹماٹر کی فصل متاثر
دھند سے ٹماٹر کی فصل متاثر

کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان،حکومت سے فوری مدد کی اپیل, اندرون سندھ شدید سردی اور دھند کی وجہ سے گولارچی ، کھورواہ ، احمد راجو، ترائی ، راہوکی ، کڑیوگھنورسمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکٹر پر کاشت ٹماٹر کی فصل ختم ہوگئی

جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ واضع رہے کہ ٹماٹر کی پیداوار کے حوالے سے سندھ کا ضلع بدین ایشیاکی سب سے بڑی منڈی مانا جاتا ہے اور ہرسال بدین میں ٹماٹر کی بمپر فصل ہوتی ہے لیکن موسموں میں تبدیلی اور حالیہ شدید سردی اور کہر پڑنے کی وجہ سے اس سال بدین میں ٹماٹر کی فصل 70 فیصد ختم ہوگئی ہے جس سے اس سال پیداوار کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ ٹماٹروں کے کاشت کاروں نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ حکومتی سطح پر انکی امداد کی جائے کیوں کہ وہ قرضہ لے کر فصل کاشت کرتے ہیں ،آڑھتیوں اور دکانداروں کے قرضدار ہیں جو نقصان کی وجہ سے وہ ادا کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں۔

Courtesy: Duniya

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More