فروری2-1کو ملتان میں پی وی ایم اے کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب لائیوسٹاک ، پولٹری و ایگری کنونشن ہو گا

لائیوسٹاک ، پولٹری
لائیوسٹاک ، پولٹری

کنونشن کے انتظامات کے لیے ڈاکٹر وسیم رفیق نے 100 رکنی کمیٹی مقرر کر دی ، کنونشن میں پولٹری و لائیوسٹاک کے ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش بھی لگائیں گے ، 2 ہزار کے لگ بھگ باقاعدہ رجسٹرڈ شرکاء کنونشن میں شرکت کریں گے ۔ یہ کنونشن لیڈز اور کلیہ بیطاری بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے جناح آڈیٹوریم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد کیا جا رہا ہے

ملتان (فرحان علی) پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر انتظام سماجی تنظیم لیڈز اور کلیہ بیطاری بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے اس مرتبہ پھر جنوبی پنجاب لائیوسٹاک ، پولٹری اینڈ ایگری کنونشن 1-2 فروری 2013 بروز جمعہ و ہفتہ کو بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہو گا۔ اس بات کا اعلان پی وی ایم اے ملتان کے صدر و پی وی ایم سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر وسیم رفیق چوہدری نے نیوز ویوز سروس و زرعی میڈیا ڈاٹ کام کے ڈپٹی ایڈیٹر فرحان علی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ڈاکٹر وسیم رفیق نے بتایا کہ اس مرتبہ ہمارا ماٹو ’’عمدہ اور متوازن خوراک کی فراوانی و فی یونٹ پیداوار میں اضافہ کے لیے ماہرین کا کردار‘‘ ہو گا ۔ اس کنونشن میں پچھلے سال کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے ویٹرنری ڈاکٹرز ، لائیوسٹاک پولٹری فارمرز و امور حیوانات سے متعلقہ ادارے و افراد بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے۔ کنونشن میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فیس 25 جنوری تک ایک ہزار روپے ہو گی جبکہ 25 جنوری کے بعد یہ فیس 1500 روپے ہو جائے گی ۔ کنونشن کے انعقاد کے لیے چیئرمین کنونشن ڈاکٹر وسیم رفیق چوہدری اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد ارشد محمود کی سربراہی میں 100 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے دن رات ایک کر کے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
گورنمنٹ سیکٹر کے لیے کنوینئر ڈاکٹر رب نواز کوثر کو مقرر کیا گیا ہے
جن کا رابطہ نمبر 0300-7313875 ہے
اس طرح پرائیویٹ سیکٹر کے لیے منتظر صدیقی کو کنوینئر مقرر کیا گیا ہے
جن کا رابطہ نمبر 0300-8736567 ہے
کنونشن میں لوگوں کی بھر پور شرکت کے لیے بہاولپور ، رحیم یار خاں، بہاولنگر ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، وہاڑی ، پاک پتن ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خاں، لیہ ، راجن پور، لودھراں ، اوکاڑہ ، عارف والا میں خصوصی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو رجسٹریشن کریں گی۔ اس طرح اس موقع پر لگائی جانے والی نمائش میں بھی ملک بھر میں پولٹری وویٹرنری کی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کو اپنی کمپنیوں کے اسٹالز لگانے کی بھی دعوت دی گئی ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ اس کنونشن میں 2 ہزار کے لگ بھگ شرکاء باقاعدہ طور پر شریک ہونگے ۔
کنونشن کے متعلق مزید معلومات کے لیے درج ذیل پتہ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر وسیم رفیق چوہدری
چیئرمین
موبائل 0300-6365682 :
0345-6366999
کنونشن سیکرٹریٹ
31 سکینڈ فلور ، ہجویری آرکیڈ کچہری روڈ ملتان
waseem.rafique@hotmail.com

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More