افغانستان کو پولٹری کی برآمدات پر پابندی کے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

11جنوری

2013ء

 پولٹری کی برآمدات
پولٹری کی برآمدات

وزارت تجارت کے نمائندہ سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث حاضر نہ ہو سکے، افغانستان کو پابندی کے باعث 40 فیصد پولٹری فارم بند ہو گئے ہیں

پشاور (نیوز ویوز سروس ) صوبہ خیبر پختونخواہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے افغانستان کو پولٹری اور دیگر مویشیوں کی مصنوعات کی برآمد پر عائد کردہ پابندی کے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بشیر محمود بھٹی نے بتایا کہ اس مرتبہ بھی وزارت تجارت کے نمائندے عدالت میں حاضر نہ تھے اور انہوں نے یہ وجہ بیان کی کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث وہ اگلی تاریخ پر حاضر ہونگے جس پر عدالت عالیہ نے اس کیس کی سماعت 23 جنوری 2013 تک ملتوی کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ اس پابندی کے باعث 40 فیصد پولٹری فارم بند ہو گئے ہیں اور پولٹری کی صنعت میں فارمرز کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پولٹری فارموں کی بندش کے باعث پولٹری کی پیداوار میں کمی آ گئی ہے جس سے تیار مال کے نرخوں میں اضافہ اور چوزے کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ انڈے کے نرخوں میں پچھلے ہفتے سے کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More