گھریلو سطح پر مقامی خوردنی تیل کے استعمال کو فروغ

زرعی یونیورسٹی فیصل آبادہینڈ آؤٹ
زرعی یونیورسٹی فیصل آبادہینڈ آؤٹ

فیصل آباد 8جنوری 2013ء () ہمیں گھریلو سطح پر مقامی خوردنی تیل کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے زیاد ہ سے زیادہ رقبے پر آئل سیڈ کراپس کی کاشت کو رواج دینا ہوگا تاکہ اس کی درآمد پر خرچ ہونیوالا کثیر زرمبادلہ بچایا جا سکے۔مقامی طور پر تیار کیا جانیوالا سرسوں‘سورج مکھی اور کپاس کا تیل دوسرے ممالک سے مہنگا زرمبادلہ خرچ کرکے درآمد کئے جانیوالے غیرمعیاری پام آئل سے کئی درجہ بہتر اور سستا ہے لیکن 300ارب روپے کے درآمدی کاروبارسے وابستہ مافیا مقامی خوردنی تیل کی کھپت اور ما رکیٹنگ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں(ستارۂ امتیاز) نے شعبہ پلانٹ بریڈنگ و جنیٹکس کے زیراہتمام دیسی سرسوں کی نئی قسم UAF-11کی امتیازی خصوصیات اور پیداواری امکانات پر مبنی کسان کنونشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے فی یونٹ پانی کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والے چاول کی برآمدات اور اس کے مقابلے میں خوردنی تیل کی درآمد کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں تیار کی گئی دیسی سرسوں کی نئی قسم UAF-11چھوٹے قد کی وجہ سے زیادہ سٹے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے بیج میں تیل کی مقدار بھی روایتی سرسوں سے کئی گنا زیاد ہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی فی ایکڑ پیداواری لاگت کم ہونے کے ساتھ ساتھ 20من خوردنی تیل نکالا جاسکتا ہے جس سے کسان کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوگا ۔انہوں نے سائنس دانوں پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر اس کے مالیکیولرفنگرپرنٹ حاصل کریں تاکہ حکومتی سطح پر اس کی منظوری کو ممکن بنایا جا سکے۔تقریب سے ایوب ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر آئل سیڈ صلاح الدین‘ شعبہ بی پی جی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالسلام خاں‘ ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت‘ پروفیسرڈاکٹر مدہت حسین کامل‘ ترقی پسند کاشتکار ضیاء الدین اور توفیق اللہ نے بھی خطاب کیا۔ ازاں بعد شرکاء کو یونیورسٹی کے تحقیقاتی فارم پر یو اے ایف 11کے نمائشی پلاٹ کا دورہ بھی کروایا گیاجہاں انہوں نے نئی قسم کو واقعتاایک اہم پیش رفت قرار دیا۔vc_uaf

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More