مسز شہزادی شمیم کبیر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات بہادرنگر ضلع اوکاڑہ کا دورہ

پریس ریلیز - محکمہ لائیوسٹاک
پریس ریلیز – محکمہ لائیوسٹاک

معاون خصوصی مسز شہزادی شمیم کبیر صاحبہ نے تمام عملہ کی حاضری چیک کی ، ادارہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے
بارے میں بریفنگ لی اور مختلف امور کے بارے میں ہدایات بھی جاری کیں۔
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی مسز شہزدای شمیم کبیر صاحبہ نے بہادرنگر فارم ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا اُن کے ساتھ محکمہ لائیو سٹاک کے نمائندہ رمیض احمد خاں بھی تھے ۔ معاون خصوصی جب ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات ، بہادرنگر اوکاڑہ میں پہنچیں تو اُن کا استقبال ادارہ ہذا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رفیق نے کیا ۔ سب سے پہلے معاون خصوصی نے مختلف دفاتر میں جا کر رجسٹر حاضری چیک کیئے اور پورے عملے کی حاضری کو فرداََ فرداََ یقینی بنایا اُنہوں نے ادارہ میں قائم لیبارٹریز کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والے کام کی بریفنگ لی ۔

اُنہوں نے ہدایت کی کہ اِن لیبارٹریز سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جائے تاکہ اُن کے جانوروں کوکسی قسم کی بیماری کاسامنانہ کرنا پڑے ۔ اِ س کے بعد وہ شعبہ ابلاغ و توسیع میں تشریف لے گئیں وہاں پر اُنہیں لائیو سٹاک کے مختلف امور کے متعلق بتایاگیا۔یہ شعبہ لائیوسٹاک کے متعلقہ تمام امور کے بارے میں لٹریچر چھاپتا ہے اوریہ لٹریچر کسانوں کو مفت مہیاء کیا جاتا ہے تاکہ فارمرز میں لائیو سٹاک فارمنگ کے بارے میں دلچسپی بڑھے اور وہ اِن معلومات سے مستفید ہو کر اپنی آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔ اس کے بعد معاون خصوصی نے تجرباتی باڑوں کا دورہ کیا وہاں پراُنہوں نے کراس بریڈنگ میں شارلے ،ہیری فورڈاور اینگس کے کراس بریڈ جانور دیکھے اور اُن کی خوراک کے بارے میں معلومات لیں اُنہوں نے تاکید کی کہ اِس کام کو فارمرز تک پہنچایا جائے تاکہ اُن کی آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔ انہوں نے نیوٹریشن سیکشن میں مختلف جانوروں پر ہونے والے تجربات دیکھے کہ کون سی سستی خوراک استعمال کرکے ہم اِن جانوروں سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ گوٹ سیکشن میں انہوں نے بیتل ، ٹیڈی اور کراس کے جانور دیکھے اور بیتل کے جانوروں کو بہت پسند کیا ۔

شیپ سیکشن میں انہوں نے لوہی نسل کی بھیڑیں دیکھیں اور اُن کی بہت تعریف کی ۔ بفلو سیکشن میں انہیں اولاد کی پرکھ کی بنیاد پر ہونے والی ریسرچ کے بارے میں بتایا گیا ۔ شعبہ چارہ جات میں اُنہیں موسم سرما اور گرما کے چاروں کے بارے میں بتایاگیاانہوں نے ماٹ گراس کوجوکہ دُودھ کاکمادکہلاتاہے بہت پسندکیا۔آخرمیں انہوں نے تجرباتی فارم مویشیاں بہادرنگر کا معائنہ کیا اور وہا ں پر ڈیر ی کے متعلق بہت سی معلومات لیں اور تاکید کی کہ جانوروں سے زیادہ سے زیادہ دودھ لینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔آخرمیں انہوں نے بہادرنگرفارم کے مختلف شعبہ جات میں جوریسرچ کاکام ہورہاہے اس کومزیدبہتربنانے کی تاکیدکی اورماہ جنوری 2013 میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرڈینگی مچھرکوکنٹرول کرنے کی جومہم شروع ہونی ہے اُس کے بارے میں بھی ہدایات جاری کیں۔

Copyright:  Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More