زرعی یونیورسٹی فیصل آباد(UAF)

University of Agriculture, Faisalabad(UAF)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
University of Agriculture, Faisalabad(UAF)
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

فیصل آباد 31دسمبر ( ) زرعی یونیورسٹی اساتذہ کی نمائندہ تنظیم اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس صدر ایسوسی ایشن پروفیسرشیخ منیر احمد کی صدارت میں منعقدہوا۔ اجلاس میں سال 2012ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور نئے سال کیلئے ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقد کرنے کیلئے پروفیسرڈاکٹر محمد یونس کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔اجلاس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے اور اساتذہ کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مزید توانائیاں صرف کرنے پر زور دیاگیا۔ سیکرٹری ایسوسی ایشن عامر سعید رانا نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹیچنگ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور ان کیلئے مزید سہولیات یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی بروئے کار لاتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شیخ منیر احمد نے بتایا کہ ان کی زیرقیادت ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں کئے جانیوالے ا ضافہ کی ملازمین کو ادائیگی سمیت اساتذہ کے لئے بیٹر انسینٹو اور کنوینس الاؤنس کی فراہمی کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان کی منظوری کو یقینی بنایا ہے۔

Courtesy: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More