زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے زیراہتمام موسم سرما کے پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب

زرعی یونیورسٹی ہینڈ آؤٹ

18_dec
موسم سرما کے پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب

فیصل آباد 18۔ دسمبر ( ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے زیراہتمام موسم سرما کے پھولوں کی نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھول قدرت کا حسین تحفہ اور جمالیاتی ذوق کی تسکین کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں جب درخت اپنے وجود سے سبز پتوں کا لباس اتار کر نئی کونپلوں کے منتظر ہوتے ہیں ایسی رت میں زمین پر کھلے ہوئے پھول ایک پرکشش سماں پیدا کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر کے طلباوطالبات پھولوں کو سجانے اور لینڈسکیپنگ کے شعبے میں اپنی مہارتوں کے ذریعے کاروباری دنیا میں مقام بنا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ آرائش گل اور انٹریئرڈیکوریشن سمیت تعمیراتی شعبے میں لینڈسکیپ کی نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ دیں۔ تقریب سے ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے بھی خطاب کیا۔ مہمان خصوصی نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم بھی کئے۔ تفصیلات کے مطابق گروپ ون میں نیاب نے پہلی ‘ ایوب ریسرچ نے دوسری ‘ گروپ ٹو میں نیاب کی پہلی اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی دوسری پوزیشن رہی۔ اس دوران خزاں کے پھولوں میں نیاب‘ گھریلو پھولوں میں نیاب ریسٹ ہاؤس کی پہلی و دوسری جبکہ ایوب ریسرچ کی تیسری پوزیشن رہی۔ یوفوربیا کی ورائٹی میں بھی یہی دو ادارے نمایاں رہے۔ کیکٹس کی ورائٹی میں ایوب ریسرچ پہلی‘ نیاب دوسری اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژن بی گروپ ایک میں ستارہ کیمیکل نے پہلی دونوں پوزیشنیں حاصل کیں۔ڈویژن سی پھولوں اور پودوں کی آرائش میں پھولوں کی ٹوکری میں اول انعام ولید کو ‘ دوسرا لائبہ مطلوب‘ تیسرا ایم شعیب شاہ کو دیا گیا جبکہ حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام کنیز فاطمہ کے حصہ میں آیا۔ ڈویژن سی اور ڈویژن ڈی میں سردی کے موضوع پر آرائش گل میں ارفعہ نے پہلی‘ فائرہ اظہر نے دوسری جبکہ ایم عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔روحانیاتی موضوع پر راشداقبال نے پہلا‘ کنزیٰ سید نے دوسرا‘ ولید نے تیسرا انعام حاصل کیا۔برداشت کے موضوع پر رضیہ ارشاد اول‘ سید انعام اللہ دوم اور ثمن چغتائی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔لڑیوں میں آرائش کے مقابلہ میں مہوش اکرام ‘ شائزہ اور کنزیٰ سید نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔سردیوں کی زیادہ سے زیادہ اقسام میں ولید نے پہلی اور نعیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خصوصی ڈسپلے میں جے کے ایگری فارمز نے پہلا‘ انعام اللہ نے دوسرا اور علی حسن نے تیسرا انعا م حاصل کیا۔زمین پر سجاوٹ کے مقابلہ میں فرخ و شہباز نے پہلا‘ امجد نواز نے دوسرا اور ولید نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ڈویژن جی میں مدثر زمان نے پہلا‘ سلیم اور اریز نے دوسرا ‘ عمران اور عبدالمالک نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ڈے کیئر سنٹر کو اس موقع پر خصوصی انعام کامستحق قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر پھولوں کا میلہ نیاب نے لوٹ لیااور ٹیم ٹرافی حاصل کی۔

Note: Copy Rights @Zaraimedia.com . If you want to reuse this material please contact through Email: contact@zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More