سبزیوں کی پیداوار کے چیلنجز اور نئے رجحانات

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب
21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور
E.mail:ziratnama@hotmail.com، Ph.042-99200731, 99200729, Fax No. 042/99202911

سبزیوں کی پیداوار کے چیلنجز اور نئے رجحانات
سبزیوں کی پیداوار کے چیلنجز اور نئے رجحانات

ہینڈ آؤٹ
لاہور17 :دسمبر :2012 ایوب زرعی تحقیقاتی ادرہ فیصل آباد میں مورخہ 18 دسمبر کو سبزیوں کی پیداوار کے بارے میں ایک بین الاقوامی سیمنیار منعقد ہوگا جس میں ملکی اور بین الاقوامی زرعی سائنسدان شرکت کریں گے۔ سیمنیار کا عنوان ’’ سبزیوں کی پیداوار کے چیلنجز اور نئے رجحانات ‘‘ ہے اور اس میں زرعی سائنسدان سبزیوں کے پیداواری مسائل اور پیداوار کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سیمنیار کا اہتمام شعبہ سبزیات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد نیاز ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات سبزیات فیصل آباد نے بتایا ہے کہ سبزیوں کی پیداوار کے بارے میں بین الاقوامی سیمنیار منعقد کرنے کا اہم مقصد یہ ہے کہ سبزیوں کی پیداوار کے بارے میں عالمی سطح پر کی جانے والی جدید تحقیق سے استفادہ کیا جائے اور ملکی اور بین الاقوامی زرعی سائنسدان باہمی تبادلہ خیالات اور مشاورت سے تحقیقاتی لائحہ عمل مرتب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سبزیوں کی کاشت اور پیداوار کے بارے میں عوامی شعور میں اضافہ ہوا ہے اور بالخصوص پنجاب حکومت نے کچن گارڈننگ کا جو پروگرام متعارف کرایا ہے اس کی وجہ سے عوام میں معیاری سبزیاں استعمال کرنے کی افادیت اجاگر ہوئی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ زرعی سائنسدان معیاری سبزیاں اگانے کے لیے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں اور نہ صرف عالمی سطح پر کی جانے والی تحقیق کے بارے میں معلومات حاصل کریں بلکہ ملکی سطح پر ایسی تحقیقاتی ترجیحات مرتب کریں جن کے ذریعے سبزیاں اگانے کے خواہشمند افراد کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں ۔ ڈاکٹر شاہد نیاز نے ادارہ سبزیات کے بارے میں بتایا کہ ان کا ادارہ نہ صرف سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے طریقوں پر تحقیق کررہا ہے بلکہ ادارے کے سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ سبزیاں پیدا کرنے کی ایسی جدید ٹیکنالوجی وضع کی جائے جس کے ذریعے ایسی سبزیاں پید اکی جائیں جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوں اور ضرررساں کیمیائی اثرات سے پاک ہوں۔

Note: Copy Rights @Zaraimedia.com . If you want to reuse this material please contact through Email: contact@zaraimedia.com

****

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More