Handout and Agricutlure Feature (نظامت زرعی اطلاعات پنجاب) by Agha Jahan Zaib

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب
21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور

ہینڈ آؤٹ

.

لاہور12 :دسمبر 2012: محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ٹنل فارمنگ کے ذریعے سبزیاں اُگانے والے کاشتکار حضرات کو چاہیے کہ وہ دن کے وقت تقریباً 9 بجے سے شام 4 بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلا رکھیں تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدا نہ ہو جوکہ بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا پنکھا (Exhaust fan)لگا دیں تاکہ بے جا نمی کو خارج کرکے ٹنل کے اندر درجہ حرارت کو مناسب رکھا جاسکے۔ نیز کوشش کریں کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سنیٹی گریڈ کے درمیان رہے۔ کاشتکار سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بند نہ کریں تاکہ گیس پیدا ہوکر نقصان نہ پہنچائے۔ پودوں کی ترتیب، کانٹ چھانٹ اور گوڈی وغیرہ کا خاص خیال رکھیں۔ پانی لگانے کے بعد دن کے وقت ٹنل کا منہ زیادہ دیر تک بند رہنے کی وجہ سے اندر نمی زیادہ جمع ہوجاتی ہے جو پودوں پر مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے لہٰذا نمی کے اخراج کا بندوبست کریں۔ ترجمان کے مطابق ٹنل فارمنگ کے کاشتکارسبزیوں پر بیماریوں کی صورت میں زرعی ماہرین کے مشورے سے مناسب زہر کا استعمال کریں۔

E.mail:ziratnama@hotmail.com، Ph.042-99200731, 99200729, Fax No. 042/99202911

***

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More